تاثیر 14 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 14 فروری : وزیر اعظم کے نئے دفتر ”سیوا تیرتھ” کے افتتاح کے بعد ادیوگ بھون میٹرو اسٹیشن کا نام سرکاری طور پر سیوا تیرتھ رکھ دیا گیا ہے۔ میٹرو اسٹیشن پر سیوا تیرتھ اسٹیشن کے اعلان کے ساتھ ہی سنیچر کو دروازوں پر سیوا تیرتھ کے سائن بورڈ بھی لگائے گئے تھے۔ مرکزی ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے وزیر منوہر لال کھٹر نے جمعہ کو سیوا تیرتھ بھون کے افتتاح کے دوران ادیوگ بھون میٹرو اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نام تبدیل کرنے کا مقصد اسٹیشن کی شناخت کو ”سیوا تیرتھ بھون” سے جوڑنا تھا۔ اس سے سیوا تیرتھ بھون تک پہنچنے کی پریشانی بھی کم ہو جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ موجودہ ادیوگ بھون میٹرو اسٹیشن دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کی ییلو لائن پر واقع ہے۔ وسطی دہلی کے مرکز میں واقع یہ اسٹیشن کئی اہم سرکاری دفاتر اور بڑی انتظامی عمارتوں کو جوڑتا ہے۔

