کشمیری پنڈتوں کی وادی میں باوقار واپسی وقت کی ضرورت ہے ۔ستیش شرما

تاثیر 12 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 12 فروری (ہ س)جموں و کشمیر کے وزیر ستیش شرما نے کہا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کی وادی میں باوقار واپسی وقت کی ضرورت ہے اور وہ دل سے چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ کشمیر میں آباد ہوں۔جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اگرچہ یہ معاملہ براہِ راست ان کے اختیار میں نہیں، تاہم حکومت کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور ملک کی یکجہتی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں ایک مضبوط جموں و کشمیر اور بہتر ملک کی تعمیر کے لیے سب کو مل کر اتحاد اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔