تاثیر 11 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ،(فضاامام):-ضلع مجسٹریٹ مسٹر کوشل کمار نے آج حیا گھاٹ بلاک اور سرکل آفس کے لیے نئی عمارت کی تعمیر کے لیے مجوزہ جگہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ عہدیداروں کو ضروری رہنمائی فراہم کی اور ہدایت دی کہ تعمیراتی کام جلد شروع کیا جائے۔معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے واضح طور پر ہدایت دی کہ تعمیراتی جگہ کی پیمائش معیار کے مطابق کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ زمین کا کوئی حصہ غیر استعمال شدہ نہ رہ جائے۔انہوں نے کہا کہ بلاک اور سرکل آفس کی نئی عمارتوں کی تعمیر سے عام لوگوں کو بہتر انتظامی سہولیات میسر آئیں گی اور مختلف اسکیموں اور خدمات کے نفاذ میں آسانی ہوگی۔انہوں نے محکمہ بلڈنگ کنسٹرکشن کے انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ معیاری اور بروقت کام کو یقینی بنائیں.ضلع مجسٹریٹ نے تمام متعلقہ افسران کو تال میل سے کام کرنے اور تعمیراتی عمل کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ہدایت دی۔اس موقع پر سرکل آفیسر حیاگھاٹ ششی کمار بھاسکر، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نویدیتا، ریونیو آفیسر مہیشور رام، عمارت تعمیراتی محکمہ کے ایگزیکٹیو انجینئر اور دیگر انجینئروں کے ساتھ متعلقہ افسران اور عملے موجود تھے۔

