تاثیر 5 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 5 فروری : الیکشن کمیشن نے آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے مرکزی مبصرین کے طور پر مقرر کیے گئے جنرل، پولیس اور اخراجات کے مبصرین کے ساتھ میٹنگ کی۔ دو روزہ اجلاس، جو جمعرات کو یہاں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹورل مینجمنٹ میں شروع ہوا، تین مرحلوں میں منعقد ہوگا۔
کمیشن کے مطابق بریفنگ کے لیے کل 1444 اہلکاروں کو بلایا گیا ہے، جن میں 714 جنرل مبصر، 233 پولیس مبصر اور 497 اخراجاتی مبصر شامل ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار، الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو، اور ڈاکٹر وویک جوشی نے مرکزی مبصرین سے خطاب کیا۔
گیانیش کمار نے کہا کہ مبصرین کو کمیشن کی رہنمائی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ان کی موجودگی 824 حلقوں میں انتخابی مشینری کو متحرک کرے گی اور وہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں ۔

