تاثیر 15 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سیوان، 15 فروری:ریلوے پروٹیکشن فورس (آرپی ایف) نے فوری کارروائی کی ہے اور ہفتہ کے روز سیوان ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 پر مسافروں کو ٹرین کا ٹائم ٹیبل فراہم کرنے کے لیے نصب ایل ای ڈی اسکرین پر ایک ناشائستہ بھوجپوری گانا نشر کرنے کے واقعے میں ملوث ایک کنٹریکٹ عملہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
کمرشل سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق 13 فروری 2026 کو تقریباً 12:30 بجے ضلع کے جی بی نگر تھانہ کے تحت چوکی حسن کے رہنے والے سلمان علی ولد محمد ابراہیم نے کچھ دیر تک ایل ای ڈی اسکرین پر بھوجپوری گانا چلایا۔ اس سے پلیٹ فارم پر موجود مسافروں میں بے چینی پیدا ہوگئی۔ شکایت کی بنیاد پر سلمان علی کے خلاف ریلوے ایکٹ کی دفعہ 145 کے تحت سیوان میں آر پی ایف چوکی پر مقدمہ نمبر 55/26 درج کیا گیا ہے، جو امرتسر کی فرم ہونڈا انٹرپرائز سے وابستہ بتایا جاتا ہے۔

