تاثیر 3 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لندن، 3 فروری : فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے روس پر عائد بین الاقوامی فٹ بال پابندی کو ہٹانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال کی اس پابندی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے اسے ’’بے معنی‘‘ قرار دیا اور خاص طور پر روس کی نوجوان ٹیموں کی بحالی کی وکالت کی۔
اسکائی اسپورٹس کو انٹرویو دیتے ہوئے انفینٹینو نے کہا کہ ’’ہمیں روس کی بحالی پر ضرو ر غور کرنا چاہیے، کیونکہ اس پابندی سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ اس سے صرف مایوسی اور نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر روسی لڑکوں اور لڑکیوں کو یورپ کے دیگر حصوں میں فٹ بال کھیلنے کا موقع ملے تو یہ مددگار ثابت ہوگا۔‘‘
یوکرین پر روس کے حملے کے بعد، فیفا نے فروری 2022 میں روس کو بین الاقوامی مقابلے سے باہر کر دیاتھا۔ اس کے نتیجے میں روس 2022 کے قطر ورلڈ کپ سے باہر ہوا اورامریکہ، کینیڈااور میکسیکو میں منعقد ہونے والے 2026 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفکیشن کے عمل میں شامل نہیں ہو سکا۔
روس کی بحا لی کا اختیاریو ای ایف اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے پاس ہے، جس کا اگلا سہ ماہی اجلاس 11 فروری کو برسلز میں ہونا ہے۔ حالانکہ یو ای ایف اے کے صدر الیگزینڈر سیفرین کاکہنا ہے کہ یوکرین کی جنگ ختم ہونے کے بعد ہی اس سمت میں قدم اٹھایا جا سکتا ہے۔

