سارن میں بنددیسی شراب فیکٹری میں لگی آگ

تاثیر 25 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سارن، 25 فروری : چھپرہ شہرکے ٹاؤن تھانہ علاقہ کے بیچلا تلپا واقع چاندنی چوک کے قریب اس وقت افراتفری کا ماحول ہوگیا۔ محکمہ آبکاری کی ایک بند پڑی دیسی شراب پیکیجنگ فیکٹری کے احاطے میں دیر رات اچانک زبردست آگ لگ گئی۔

آگ اتنی شدید تھی کہ اس کے شعلے اور کالے دھوئیں کے گہرے بادل دور سے دیکھے جا سکتے تھے۔ اس واقعہ کے بعد آس پاس کی جگی جھونپڑیوں میں رہنے والےلوگوں کے درمیان دہشت پھیل گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کےلئے محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ فیکٹری کے احاطے سے اچانک آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔احاطہ کافی بڑا ہونے اور کافی دنوں سے بند رہنے کی وجہ سے وہاں خشک جھاڑیوں اور پرانے ملبے نے آگ کو مزید تیز کر دیا ، جس نے تیزی سے پورے احاطہ کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی باشندوں نے حکام کو اطلاع دینے کے فوراً بعد ٹاؤن تھانہ اور فائر ڈیپارٹمنٹ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔