تاثیر 16 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
گوہاٹی، 16 فروری (ہ س)۔ آنے والے آسام اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل کانگریس پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق آسام پردیش کانگریس کمیٹی (اے پی سی سی) کے سابق ریاستی صدر بھوپین کمار بورا نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور ایک کاپی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو بھیجا ہے۔
بورا نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس سے ‘کانگریس’ کا نشان بھی ہٹا دیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اب ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بھوپین بورا نے مبینہ طور پر سابق وزیر اور رکن پارلیمنٹ رقیب الحسین پر تنقید کرتے ہوئے ان پر تنظیمی معاملات میں مداخلت کرنے اور آسام کانگریس کے اندر بے چینی کا ماحول پیدا کرنے کا الزام لگایا۔
بورا، جو 2021 سے 2024 تک آسام پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر رہے، ریاست میں پارٹی کی ایک معروف شخصیت رہے ہیں۔ انہوں نے 2006 سے 2016 تک لگاتار دو بار بہپوریہ اسمبلی سیٹ کی نمائندگی کی۔

