تاثیر 27 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
گوڈریج ایگرو ویٹ نے کسانوں کو بااختیار بنانے اور مغربی بنگال کی زرعی معیشت کو مضبوط کرنے کے مقصد سے ’ٹکائی‘ نامی نیا ملٹی کراپ کیڑے مار دوا متعارف کرا دیا ہے۔ یہ دوا آئی ایس کے جاپان کی تیار کردہ سائیکلپرین™ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور دھان سمیت مختلف فصلوں میں سنڈی اور الّی جیسے لیپیڈوپٹرن کیڑوں کے خلاف تیز اور دیرپا تحفظ فراہم کرتی ہے۔
کمپنی کے مطابق ٹکائی کو دھان، مکئی، چنا اور سویابین کے لیے لیبل منظوری حاصل ہو چکی ہے، جبکہ پتا گوبھی اور مرچ کے لیے توسیعی منظوری کا عمل جاری ہے۔ مغربی بنگال، جو ملک میں دھان کی بڑی پیداوار کے لیے جانا جاتا ہے، وہاں یلو اسٹیم بورر (تنا چھیدنے والا کیڑا) اور لیف فولڈر جیسے کیڑے پیداوار میں 20 سے 40 فیصد تک کمی کا سبب بن سکتے ہیں۔ مکئی میں فال آرمی ورم اور سویابین میں اسپاڈوپٹیرا جیسے کیڑے بھی نمایاں نقصان پہنچاتے ہیں۔
کمپنی کے کرپ پروٹیکشن بزنس کے سی ای او این کے راج ویلو نے کہا کہ مؤثر کیٹ مینجمنٹ کسانوں کی کامیابی کی کنجی ہے اور ٹکائی تیزی سے کیڑوں کی خوراک روک کر فصل کو طویل مدتی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ دھان کی فصل میں اسے 15 سے 30 دن اور پھر 40 سے 60 دن کے درمیان 160 ملی لیٹر کی مقدار میں استعمال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نئی پیشکش کے ذریعے وہ جدید تحقیق اور کسان دوست مصنوعات کے ذریعہ پائیدار اور مستحکم زرعی نظام کے قیام کے عزم کو مزید تقویت دے رہی ہے۔

