تاثیر 26 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 26 فروری : مرکزی تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے جمعرات کو امریکہ کے وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک اور ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گوئل نے کہا کہ تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے سے متعلق یہ میٹنگ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دونوں ملک دو طرفہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کے قانونی مسودے کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہیں، جس سے اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے ٹیرف آرڈر کو کالعدم قرار دینے کے بعد، امریکہ نے 150 دنوں کے لیے دنیا بھر کے تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیاتھا۔حالانکہ،اسے بعد میں ٹرمپ انتظامیہ نے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا۔ اس کے علاوہ ، ٹرمپ نے ہندوستان سے درآمد کیے جانے والے سولر سیلز اور ماڈیولز پر 126فیصد تک کی بھاری کاؤنٹر ویلنگ ڈیوٹی (اضافی ٹیرف) عائد کی ہے ۔

