تاثیر 14 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ولکاتا، 14/ فروری (تاثیر بیورو) جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے کلگچھیا میں ایم زیڈ آئی گروپ کے زیرِ انتظام ایم زیڈ آئی سپر مارٹ کا جمعہ کے روز ایک پُروقار تقریب کے ساتھ افتتاح کیا گیا۔ افتتاح ایم زیڈ آئی گروپ کے ڈائریکٹر کاشف اقبال کی والدہ فرزانہ خاتون نے انجام دیا۔ اس موقع پر منی بازار کے مالک ندیم اقبال، ایم زیڈ آئی گروپ کے ڈائریکٹر کاشف اقبال اور جعفر اقبال سمیت متعدد معززین موجود تھے۔
کاشف اقبال نے کہا کہ اب مقامی باشندوں کو روزمرہ ضروریات کی خریداری کے لیے دور جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ سپر مارکٹ میں ہول سیل مارکیٹ کی طرز پر کم قیمتوں پر اشیاء دستیاب ہوں گی، نیز بعض مصنوعات پر “ایک خریدیں، ایک مفت پائیں” کی پیشکش بھی رہے گی۔ دکان روزآنہ صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کھلی رہے گی۔ افتتاح کے موقع پر خریداروں کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔

