تاثیر 10 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
مغربی سنگھ بھوم، 10 فروری :۔ پیر کی دیر رات، نامعلوم مجرموں نے مغربی سنگھ بھوم ضلع کے دور افتادہ آنند پور تھانہ علاقے کے تحت روبوکیرا علاقے میں ایک بڑی واردات کو انجام دیا، جس کا مقصد سڑک کی تعمیر کے کام میں خلل ڈالنا تھا۔ مجرموں نے تعمیراتی جگہ پر کھڑی ایک بھاری گاڑی کو آگ لگا دی جس سے گاڑی کا بیشتر حصہ جل گیا اور اسے مکمل طور پر نقصان پہنچا۔ منگل کی صبح اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ حرکت میں آگئی۔معلومات کے مطابق بھالڈنگی چوک سے سریبا تک تقریباً 22 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ سڑک کی تعمیر کا کام رانچی میں واقع وشنوی کنسٹرکشن کمپنی کر رہی ہے جس کے مالک نیرج سنگھ ہے۔ منگل کی صبح واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آنند پور تھانہ انچارج پرنس جھا پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پولیس نے جلی ہوئی گاڑی کا معائنہ کیا، اردگرد کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، شواہد اکٹھے کیے اور تعمیراتی کام میں شامل کارکنوں سے پوچھ گچھ کی۔

