امریکہ میں ایریزونا کے فلیگ اسٹاف میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، پائلٹ سمیت دو کی موت

تاثیر 6 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

فلیگ اسٹاف، 06 فروری : امریکہ میں ایریزونا ریاست کے محکمہ عوامی تحفظ (ایریزونا ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی) کا ایک ہیلی کاپٹر فلیگ اسٹاف میں فائرنگ کے واقعہ کی نگرانی کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس حادثے میں پائلٹ اور طبی امدادی پولیس اہلکار کی موت ہو گئی۔ یہ جانکاری محکمے کی سرکاری ریلیز میں دی گئی۔ فلیگ اسٹاف ایریزونا کے شمالی حصے میں واقع ہے اور کوکونینو کاونٹی کا اہم شہر ہے۔ یہ شہر تقریباً 7,000 فٹ کی بلندی پر آباد ہے۔
سرکاری ریلیز کے مطابق، محکمے کے سارجنٹ کیمرون لی نے ایک بیان میں کہا کہ بدھ کی رات کو ایک رینجر ہیلی کاپٹر کا عملہ فلیگ اسٹاف پولیس ڈپارٹمنٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی مدد کے لیے گیا تھا۔ لی نے کہا، ’’دکھ کی بات ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے دوران ہیلی کاپٹر کریش ہو گیا۔ اس حادثے میں پائلٹ اور طبی امدادی پولیس اہلکار کی موت ہو گئی۔‘‘ لی نے کہا کہ فائرنگ میں مشتبہ شخص کو جان لیوا چوٹیں نہیں آئیں اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔