تاثیر 27 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 27/ فروری: انڈین چیمبر آف کامرس نے ساتواں گلوبل ایجوکیشن فورم منعقد کیا جس میں وِکست بھارت 2047 کے تناظر میں اعلیٰ تعلیم کے نظم و نسق، نصاب اور ہنرمندی کی ازسرِ نو تشکیل پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سوکانتو مجمدار نے نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 کو تعلیمی اصلاحات کی بنیاد قرار دیتے ہوئے شفاف گورننس اور ادارہ جاتی خود مختاری پر زور دیا۔ جبکہ سنجیو سانیال نے کہا کہ مصنوعی ذہانت روایتی تعلیمی ماڈل کو بدل رہی ہے اور بھارت کے لیے معیاری تعلیم کو بڑے پیمانے پر عام کرنا ایک بڑا موقع ہے۔
اس تعلق سے مقررین نے تحقیق، صنعت و جامعہ اشتراک اور اختراعی نصاب کو مستقبل کی ضرورت قرار دیتے ہوئے مؤثر نفاذ پر زور دیا۔

