انٹرکراپنگ کو مشن موڈ میں لاگو کریں، کسانوں کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہوگا: وزیر اعلیٰ

تاثیر 2 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 2 فروری: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اتر پردیش کو زراعت کے شعبے میں نئی چھلانگ دینے کا سب سے مؤثر طریقہ ’’گنے کے ساتھ تیل کے اور دالوں کی باہم فصلی کاشت‘‘ کو بڑے پیمانے پر لاگو کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ماڈل گنے کے کاشتکاروں کی آمدنی کو نہ صرف دوگنا بلکہ ’’کئی گنا‘‘ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پیر کو اس موضوع پر منعقد ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ گنے کے ساتھ سرسوں، مسور، اْڑد اور مونگ جیسی اعلیٰ قیمت والی فصلوں کی انٹر کراپنگ (باہم فصلی کاشت) کسانوں کو اضافی پیداوار، کم لاگت اور سال بھرمستحکم آمدنی فراہم کرتی ہے، جس سے ان کی معاشی حالت مضبوط ہوتی ہے۔