ہندوستان 2027 میں ایشین رائفل پسٹل چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

تاثیر 3 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 03 فروری : ملک میں اولمپک کھیلوں کی شوٹنگ سے متعلق گورننگ ادارے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا (این آر اے آئی) نے منگل کو اعلان کیا کہ نئی دہلی نے ایشین رائفل-پستول چیمپئن شپ 2027 کے میزبانی کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ اس باوقار براعظمی ٹورنامنٹ میں لاس اینجلس2028 سمر اولمپک گیمز کے لئے آٹھ کوٹہ پوزیشن داؤ پر ہوں گی۔
ایشین شوٹنگ کنفیڈریشن (اے ایس سی ) کے جنرل سکریٹری انجینئر دوئیز الطائیبی نے 2 فروری کو این آر اے آئی کے صدر کالیکیش نارائن سنگھ دیو کو لکھے ایک خط میں اس کی تصدیق کی۔ یہ مسلسل دوسرا موقع ہو گا جب ہندوستان رائفل اور پستول کے مقابلوں کے لیے اس اعلی براعظمی چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔
اس کھیل کے عالمی اعلی ترین ادارے انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن ( آئی ایس ایس ایف) نے پہلے ہی ہندوستان کو اپریل 2027 میں نئی دہلی میں آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ رائفل/پستول/ شاٹ گن کی میزبانی کا حق دیا ہے، جس میں کل 12 ایل اے 28 کوٹہ پوزیشن دستیاب ہیں۔