تاثیر 15 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بنکاک (تھائی لینڈ)، 15 فروری : بھارتی اے ویمنس ٹیم نے اے سی سی ویمنس ایشیا کپ رائزنگ اسٹارس2026 میں پاکستان اے ویمنس ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔بنکاک کے ٹرڈتھائی کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پوری ٹیم 18.5 اوور میں 93 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں ہندوستانی اے ویمنس ٹیم نے 10.1 اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 97 رن بنائے اور میچ جیت لیا۔
94 کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کی شروعات خراب رہی۔ اوپنر حمیرا قاضی پہلی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئیں۔ ورندا دنیش اور انوشکا شرما نے پھر اننگ کو مستحکم کرتے ہوئے 50 گیندوں میں 79 رن کی مضبوط شراکت داری کی۔
انوشکا 26 گیندوں پر 24 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں جس میں چار چوکے بھی شامل تھے لیکن مزید کوئی وکٹ نہیں گری۔ ورندا دنیش نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 29 گیندوں پر ناقابل شکست 55 رن بنائے جس میں 12 چوکے بھی شامل تھے۔ تیجل حسابنس نے 5 گیندوں پر ناقابل شکست 12 رن بنائے۔

