تاثیر 16 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
شیر گھاٹی ( انجم ایڈوکیٹ ) مورخہ 15 فروری 2026 بروز اتوار بوقت بعد نماز مغرب ایک روح پرور اجلاس عام بموقع سالانہ اختتامی پروگرام و تکمیل حفظ قرآن مجید جامعہ اسلامیہ تجوید القرآن اسلام نگر مزار روڈ حمزہ پور شیر گھاٹی گیا میں منعقد کیا گیا، جسکی سرپرستی حافظ و قاری سید اختر امام صاحب نے کی جبکہ صدارت کے فرائض حضرت مولانا شعیب اختر ثاقبی صاحب قاضی شہر رانچی و امام و خطیب مسجد عرفات ڈورنڈا رانچی نے انجام دیا، پہلی نشست میں طلباء جامعہ ھذا کا تعلیمی مظاہرہ پیش کیا گیا پھر باضابطہ مجلس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے جامعہ ھذا کے طالب علم نے کیا اور نعت پاک حافظ ساجد صاحب سپائ اور حافظ ابصار نے پڑھی، جسمیں مقررین کی حیثیت سے حضرت مولانا اسماعیل صاحب قاسمی صاحب امام و خطیب نیو کریم گنج، مولانا فاروق صاحب امام و خطیب منی مسجد گیا، حضرت قاری سید قطب الدین صاحب مہتمم مدرسہ محمودیہ شیرگھاٹی و مولانا نہال الدین قاسمی صاحب وغیرہم موجود تھے، خصوصی شرکاء میں مولانا عزیر مظاہری امام وخطیب مسجد حمزہ حمزہ پور قاری حیدر صاحب کوجیسر، مفتی انس قاسمی حمزہ پور، حافظ قتادہ رانی گنج، حافظ حمید اللہ امام و خطیب لگن تکیہ مسجد، حافظ اسامہ قاری، تنویر مدرسۃ الہدی حمزہ پور، حافظ آفتاب، حافظ امین، حافظ سمیع باہا، حافظ اسلم غزوہ، سید جسیم الدین صاحب، نیتا جی حمزہ پور آمس پرمکھ مسیح الزمان عرف لڈن خان، آر جے ڈی نیتا سید وسیم اکرم، ماسٹر سید ظہیر انور، صحافی عمران علی، صدر رکن شوری جامع مسجد شیر گھاٹی محمد شاھد انصاری، سید فروز، سید شہ لعل، سید مسرور عالم، مطیع اللہ انصاری سکریٹری جامع مسجد شیر گھاٹی، محمد عربی شہنواز معین الدین انصاری، ماسٹر جمشید اشرف، ماسٹر محمد علی بیدا، ماسٹر محمد ندیم، کورمتھو گلزار خان ڈمری، محمد زاھد عبد الوھاب، امام الدین صاحب، ماسٹر سید صفدر سر، قاری عبدالرشید، حافظ ریحان، ماسٹر سعد مہندی و دیگر لوگ موجود تھے، مہمان خصوصی کے طور پر حضرت مولانا سید شبیر احمد قاسمی صاحب امام و خطیب جامع مسجد شہر گیا تشریف فرما تھے مہمان خصوصی نے قرآن کریم کی عظمت پر ماثر کن بیان سے اجلاس کی نورانیت اور روحانیت میں اضافہ کردیا، تعلیمی مظاہرہ میں اول دوم اور سوم پوزیشن آنے والے اور جامعہ ھذا کے سالانہ امتحان میں کامیاب ہو نے والے طلبہ کو منجانب اراکین جامعہ ھذا تحفہ دیکر انکی حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ نظامت کے فرائض جامعہ ھذا کے مہتمم مفتی محمد مختار قاسمی کررہے تھے، جامعہ کے مہتمم نے تمام مہمانوں کا عمیق قلب سے شکریہ ادا کیا اور حضرت مولانا قاری غضنفر قاسمی صاحب مہتمم مدرسہ ام القری وھائٹ ھاوس گیا نے جامعہ ھذا سے حا فظ ہونے والے محمد ندیم شیرگھاٹی، محمد معصوم بھدیہ، محمد رحمت اللہ بندوھری، محمد علی کوئین بار کو قرآن کریم کی چند سورتیں تلاوت کراکر قرآن کریم کی تکمیل کرائی اور قاری غضنفر صاحب کی دعا سے مجلس کا اختتام ہوا ۔

