جے آئی ایس سمان 2026: علمی، ثقافتی اور قومی خدمات کا شاندار اعتراف

تاثیر 1 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، یکم فروری (تاثیر بیورو) جے آئی ایس گروپ نے اپنے سالانہ اور باوقار اعزازی پروگرام جے آئی ایس سمان 2026 کا انعقاد کیا، جس میں تعلیم، ثقافت، کھیل اور قومی خدمات کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر بنوئے کمار داس، ڈائریکٹر جنرل ڈی آر ڈی او، کو دفاعی شعبے میں غیر معمولی خدمات اور مقامی ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر جے آئی ایس مہا سمان 2026 سے نوازا گیا۔ ان کے علاوہ سابق رکنِ پارلیمان سردار ترلوچن سنگھ، شہرۂ آفاق کلاسیکی گلوکارہ ہیمانتی شکلا اور ہندوستانی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان بھاسکر گانگولی کو بھی مختلف زمروں میں اعزازات دیے گئے۔
تقریب میں جے آئی ایس گروپ کی اعلیٰ قیادت بشمول منیجنگ ڈائریکٹر سردار ترنجیت سنگھ اور دیگر معزز عہدیداران موجود رہے۔ پروگرام کی رونق معروف صوفی بینڈ بولی صوفی کی دلکش پیشکش سے دوبالا ہوگئی۔
اس موقع پر سردار ترنجیت سنگھ نے کہا کہ جے آئی ایس سمن ان شخصیات کے لیے خراجِ عقیدت ہے جو اپنی محنت اور بصیرت سے سماج اور قوم کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔