تاثیر 10 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں، 10 فروری : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو واضح طور پر کہا کہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن کے لیے مجوزہ روپ وے پروجیکٹ کو 2024 میں لیفٹیننٹ گورنر نے منظوری دی تھی۔ اس میں ریاستی کابینہ یا ایڈمنسٹریٹو کونسل کا کوئی کردار نہیں ہے۔ قانون ساز اسمبلی میں ریکارڈ درست کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے سے متعلق سرکاری ریکارڈ خود جانچ پڑتال کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک رکن نے کہا تھا کہ کابینہ نے روپ وے پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ میں نے ریکارڈ دیکھا تو معلوم ہوا کہ کابینہ نے اسے منظور نہیں کیا اور نہ ہی یہ ایڈمنسٹریٹو کونسل کا فیصلہ ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر عمر عبداللہ نے ایوان کو بتایا کہ یہ پروجیکٹ ستمبر 2024 میں منتخب حکومت کے قیام سے پہلے لیفٹیننٹ گورنر نے منظور کیا تھا۔

