ممتا نے سابق ڈی جی پی راجیو کمار کو راجیہ سبھا کا امیدوار نامزد کیا

تاثیر 28 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتہ، 28 فروری :مغربی بنگال کی سیاست میں ایک بار پھر سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس راجیو کمار کو لے کر بحث تیز ہو گئی ہے۔ جس راجیو کمار کے لئے مرکزی جانچ ایجنسی (سی بی آئی ) کے خلاف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی دھرنے پر بیٹھ گئی تھیں انہیں ہی ترنمول کانگریس نے آئندہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔ ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد ان کے فعال سیاست میں آنے پر سیاسی حلقوں میں ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
سابق ڈی جی پی راجیو کمار 1989 بیچ کے انڈین پولیس سروس کے مغربی بنگال کیڈر کے افسر تھے۔ وہ 31 جنوری 1966 کو چندوسی، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، روڑکی سے کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ ان کے دادا، پروفیسر رامشرن، “مراد آباد کے گاندھی” کے نام سے جانے جاتے تھے۔