مایاوتی نے حکومت سے فلم گھوس خور پنڈت پر پابندی کا مطالبہ کیا

تاثیر 6 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 6 فروری : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے جمعہ کے روز او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر تشہیر اور نشر کی جا رہی فلم “گھوس خور پنڈت” پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثناء برہمن برادری اور مختلف سماجی تنظیمیں فلم کے ٹائٹل اور مواد سے ناراض ہیں۔ مختلف تنظیموں نے جمعہ کو کئی اضلاع میں پرتشدد مظاہرے کئے۔
بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا، “یہ انتہائی دکھ اور تشویش کی بات ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے، نہ صرف اتر پردیش میں بلکہ اب، فلموں میں بھی ‘پنڈتوں’ کو رشوت خور کے طور پر پیش کرکے ملک بھر میں ان کی توہین اور بے عزتی کی جا رہی ہے۔ اس سے پوری برہمن برادری میں شدید غصہ ہے اور ہماری پوری پارٹی اس کی سخت مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس ذات پات پر مبنی فلم (ویب سیریز) ’’گھوس خور پنڈت‘‘ پر فوری پابندی عائد کرے۔ اس سلسلے میں لکھنؤ پولیس کی طرف سے ایف آئی آر درج کرنا ایک مناسب قدم ہے۔