تاثیر 18 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پھلواری شریف۱۸؍فروری۲۰۲۶ء حضرت مولانامحمد انظار عالم قاسمی صاحب قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ پھلواری شریف، پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ۲۹؍شعبان المعظم۱۴۴۷ھ مطابق ۱۸؍فروری۲۰۲۶ء روزبدھ کو مرکزی دفتر امارت شرعیہ پھلواری شریف، پٹنہ میں ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، مگر پٹنہ اور اس کے اطراف میں چاند نظر نہیں آیا، البتہ رانچی، لوہردگا، چترا، سیسئی، نوادہ، دربھنگہ، گیا، ڈہری اون سون ودیگر مقامات میں چاند نظر آیا، جس کی تصدیق کر لی گئی ہے۔ اس لئے مورخہ ۱۹؍فروری ۲۰۲۶ء روزجمعرات کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ قرار پائی، تمام مسلمان ۱۹؍فروری۲۰۲۶ء روز جمعرات سے روزہ رکھنے کا اہتمام کریں ۔

