چھتیس گڑھ میں سرگرم نکسلی تنظیم بی بی ایم خودسپردگی کے لیے تیار ، ریاست کے وزیر داخلہ کو خط لکھا

تاثیر 23 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

رائے پور، 23 فروری : چھتیس گڑھ میں سرگرم نکسلیوں کی بالانگیر-برگڑھ-مہاسمند ڈویژن (بی بی ایم) ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہے۔ بی بی ایم نے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ وجے شرما کو ایک خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 15 نکسلی 3 مارچ تک اپنے ہتھیاروں کے ساتھ خود سپردگی کر یں گے۔ شرما نے ان سے قومی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

یہ اطلاع آج ڈپٹی چیف منسٹر کے دفتر نے جاری کی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ خط سی پی آئی (ماو¿سٹ) کے سکریٹری وکاس، ویسٹ سب زونل بیورو، اوڈیشہ اسٹیٹ کمیٹی، اور بی بی ایم ڈویژنل کمیٹی نے بھیجا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے ہتھیار وں سمیت قومی دھارے میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ریڈیو کے ذریعے وزیر داخلہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ حفاظت کی ضمانت دیں۔ وکاس نے کہا ہے کہ وہ یقین دہانیوں کے بعد 2 اور 3 مارچ کے درمیان باہر آجائیں گے۔

خط کے مطابق، وہ فی الحال اوڈیشہ میں ہیں، لیکن ان کے زیادہ تر اراکین، جو کہ بستر علاقے سے ہیں، چھتیس گڑھ میں ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ ایک ٹیم سب کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ باقی ممبران آہستہ آہستہ پہنچ رہے ہیں۔ سبھی کو یکم مارچ تک کا وقت دیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی وی سی کیڈر کے تین، اے سی کیڈر کے پانچ اور پی ایم کیڈر کے سات سمیت کل 15 ممبران خود سپردگی کے لیے تیار ہیں۔