تاثیر 6 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 6 فروری: کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کو ہندوستانی کسانوں اور چھوٹے کاروباروں کے مستقبل کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں مودی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران کھڑگے نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے حکومت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان امریکہ تجارتی معاہدہ ہندوستانی کسانوں اور کاروبار پر براہ راست حملہ ہے۔ یہ معاہدہ مکمل طور پر امریکی شرائط پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت بھارتی زرعی شعبے کو امریکی مصنوعات کے لیے کھول دیا جائے گا جس سے ہمارے کسان معاشی طور پر تباہ ہو جائیں گے۔

