گاندربل میں گھوڑے کے ساتھ مالک کی زیادتی

تاثیر 2 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گاندربل 02 فروری:گاندربل میں ایک بے زبان جانور (گھوڑے ) کی دل کو دہلانے والی تصویریں سامنے آئی ہیں۔ جس پر سوچنے کی ضرورت ہے اور اس بیزبان جانور کے مالک کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق دراصل یہ بے زبان جانور( گھوڑا ) جسے اس کا مالک گرمیوں کے موسم کے دوران امرناتھ یاترا کے دوران اسے بالتل سے لے کر امرناتھ گھپا تک مزدوری پر لگا کر اسے پیسے کماتا ہے۔اور سردیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی اسے گاندربل میں آوارہ چھوڈ دیتا ہے۔ جو کہ اس بے زبان کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ سوچیے زرا جو انسان جانوروں کے ساتھ ایسا سلوک کرتا ہے وہ انسانوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہوگا۔دراصل یہ گھوڑا گاندربل قصبے کے پاس کھلے کھیتوں میں بیمار ہو چکا ہے۔اس کے جسم پر کء طرح کے زخموں کے نشانات ہیں۔ یہ بے زبان مدد کیل? پکار رہا ہے۔ فی الحال مدد کیل? یا اسکے علاج کیل? متعلقہ محکمہ سے کوئی بھی سامنے نہیں آیا ہے۔