پٹنہ سول کورٹ نے آئی جی ایم سنیل نائک کی ٹرانزٹ ریمانڈ کی درخواست کی مسترد

تاثیر 23 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ سول کورٹ نے آئی جی ایم سنیل نائک کی ٹرانزٹ ریمانڈ کی درخواست کی مستردپٹنہ، 23 فروری (ہ س)۔ پٹنہ سول کورٹ میں پیر کے روز ہوئی سماعت میں بہار ہوم گارڈ اور فائر سروس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ایم سنیل کمار نائک کو راحت ملی۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ-12 (اے سی جے ایم ۔12) کی عدالت نے آندھرا پردیش پولیس کی طرف سے دائر ٹرانزٹ ریمانڈ کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

عدالت نے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی افسر کو مناسب کارروائی اور کافی دستاویزات کے بغیر ریاست سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سماعت کے دوران عدالت نے آندھرا پردیش پولیس کی تیاریوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ٹرانزٹ ریمانڈ دینے سے انکار کردیا۔

سماعت کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ کچھ پولیس اہلکار بغیر وردی کے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکاروں کو بٹھا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں آندھرا پردیش پولیس کے تین اہلکار بھی شامل تھے۔

دراصل آئی جی سنیل کمار نائک کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش)، جو فی الحال بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 109 کے برابر ہے، کے تحت مقدمہ درج ہے۔ یہ معاملہ 2021 میں آندھرا پردیش کے نرساپورم میں سابق ایم پی رگھورام کرشنا راجوکی مبینہ حراست سے متعقل ہے۔ آندھرا پردیش پولیس نے اسی معاملے میں پٹنہ میں کارروائی کی تھی۔