تاثیر 12 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
موغادیشو،12فروری :صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں 55 مسافروں کو لے جانے والا فوکر 50 طیارہ کم گہرے سمندری پانی میں ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہوگیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ طیارہ موغادیشو سے شمالی شہر گالکایو کے لیے روانہ ہوا تھا، صومالی سول ایوی ایشن کے مطابق پرواز کے تقریباً 15 منٹ بعد عملے نے فنی خرابی کی اطلاع دی اور ایئرپورٹ واپس آنے کی درخواست کی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر کے مطابق پائلٹ نے لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم طیارہ رن وے پر مکمل طور پر نہ رک سکا اور رن وے سے آگے نکل کر ساحل کے قریب کم گہرے پانی میں جا رکا۔
واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں جس میں مسافروں کو طیارے کے ملبے سے محفوظ فاصلے پر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

