وزیر اعظم نے ’بستر پنڈم‘ تہوار کے خصوصی جشن پر چھتیس گڑھ کے لوگوں کو مبارکباد دی

تاثیر 10 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 10 فروری : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کوچھتیس گڑھ میں 7 سے 9 فروری کے درمیان ’’بستر پنڈم‘‘ تہوار کے خصوصی جشن کے انعقاد کے لئے ریاست کے لوگوں کو اپنی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات ہمارے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور مقامی برادریوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر لکھا، ’’پہلے، جب بھی بستر کا ذکر ہوتا تھا، ماؤ ازم، تشدد اور ترقی میں پسماندگی کی تصویریں ذہن میں آتی تھیں، لیکن اب صورتحال پوری طرح بدل چکی ہے۔ آج بستر نہ صرف اپنی ترقی بلکہ اپنے لوگوں کے بڑھتے ہوئے خود اعتمادی کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ میری یہ نیک خواہش ہے کہ آنے والا وقت اس خطے کے لیے امن، ترقی اور ثقافتی فخرکے جذبے سے لبریز ہو۔‘‘
وزیر داخلہ امت شاہ کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’چھتیس گڑھ میں ’بستر پنڈم‘ فیسٹیول کے دوران جنگل کی ثقافت، روایت اور قبائلی ورثے کی شاندار انداز میں نمائش کی ہے۔ اس کوشش سے جڑے اپنے کنبہ کے تمام افراد کو میری دلی مبارکباد! اس طرح کی تقریبات ہمارے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور مقامیبرادریوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔‘‘