وزیر اعظم مودی نے مرکزی بجٹ کی تعریف کرتے ہوئے اسے اقتصادی ترقی کے لیے اہم قرار دیا

تاثیر 12 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 12 فروری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر خزانہ کی تقریر کا اشتراک کرتے ہوئے مرکزی بجٹ 2026-27 کی تعریف کی اور اسے اقتصادی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ اصلاحات، چھوٹی صنعتوں، ہنرمندی کے فروغ ، جدید ڈھانچے کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے فروغ کے لیے کوششوں اور ملکی ترقی کے لیے سود مند ثابت ہو گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا میں اپنی تقریر میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے تفصیل سے بتایا کہ اس سال کا بجٹ ملک کی اقتصادی تبدیلی میں کس طرح تعاون دے گا۔ انہوں نے ریفارم ایکسپریس،ایم ایس ایم ای کی حمایت، ہنرمدنی کے فروغ ، اگلے سلسلے کے بنیادی ڈھانچے، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کو فروغ دینے کی کوششوں اور دیگر پہلوو¿ں پر زور دیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وزیر خزانہ نے اس بات کی جامع تفصیل پیش کی کہ بجٹ کس طرح ملک کی اقتصادی تبدیلی میں معاون ثابت ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یکم فروری کو مالی سال 2026-27 کا مرکزی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال، سپلائی چین میں تبدیلی اور سرمایہ کاری کی بدلتی صورتحال پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ بجٹ پائیدار ترقی اور مالیاتی نظم و ضبط پر توجہ مرکوز کرنے کا اعادہ کرتا ہے۔