بہار پولیس سروس ہفتہ کے موقع پر دوستانہ کرکٹ میچ میں پریس الیون کی نو وکٹ سے شاندار جیت

تاثیر 23 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ٹھاکرگنج (محمد شاداب گیور)پولیس سروس ہفتہ کے تحت ٹھاکرگنج کے گاندھی میدان میں پولیس الیون اور پریس الیون کے درمیان ایک دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ میچ کے کامیاب انعقاد میں ٹھاکرگنج کرکٹ کلب ایسوسی ایشن کا اہم کردار رہا۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی کے طور پر چیف کونسلر سکندر پٹیل، تھانہ انچارج مقصود عالم اشرفی، سماجی کارکن راجیش کرنانی اور ٹی سی سی کے صدر کنہیا لال مہتو موجود تھے۔ ٹی سی سی کے سکریٹری سنجے سنہا، نائب صدر روہت جیسوال، کنوینر امیت سنہا اور گووند چودھری نے مہمانوں کا گلدستہ اور ہار پیش کر کے استقبال کیا۔ میچ کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔
میچ میں پولیس الیون کے کپتان انیش کمار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جبکہ پریس الیون کے کپتان امیت جھا اور نائب کپتان امیت یادو نے فیلڈنگ سنبھالی۔ پندرہ اوور کے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پولیس الیون نے 15 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 149 رن بنائے۔ پولیس کی جانب سے اتم کرمکار نے 63 اور شمبھو نے 23 رن بنائے۔
جواب میں پریس الیون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8.2 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 152 رن بنا کر نو وکٹ سے میچ جیت لیا۔ پریس کے بلے باز سورَو داس نے شاندار 100 رن جبکہ جنید نے 45 رن بنائے۔ شاندار سنچری بنانے پر سورَو داس کو مین آف دی میچ کا خطاب دیا گیا۔
میچ میں امپائر وکرم پاسوان اور رضی حیدر جبکہ تھرڈ امپائر شانتا نو منڈل رہے۔ ریفری روہت جیسوال، اسکورر کوشک داس گپتا اور کمنٹیٹر سنی سنگھ و وسیم تھے۔ میچ کو کامیاب بنانے میں ٹی سی سی کے صدر کنہیا لال مہتو، کنوینر امیت سنہا، سکریٹری سنجے سنہا، نائب صدر روہت جیسوال، شانتا نو منڈل، بٹّو ساہ، بکی کامتی، سورج چودھری، پریم چودھری، کوشک گپتا اور سنی سنگھ سمیت دیگر افراد موجود رہے۔