وزیر اعظم نریندر مودی نے بی این پی کے چیئرپرسن طارق رحمان کو ٹیلی فون کرکے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

تاثیر 13 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 13 فروری: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیرپرسن طارق رحمان سے فون پر بات کی اور انہیں ملک کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں یہ معلومات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بنگلہ دیش کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے بی این پی کے چیئرپرسن کی کوششوں کے لیے نیک تمناؤں اور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتوں کے ساتھ دو قریبی پڑوسیوں کے طور پر دونوں ملکوں کے لوگوں کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہندوستان کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر بی این پی کے چیئرپرسن طارق رحمان کو جیت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں بی این پی کی فیصلہ کن جیت پر طارق رحمان کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ نتیجہ بنگلہ دیش کے عوام کے اپنی قیادت پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ ہندوستان ایک جمہوری، ترقی پسند اور جامع بنگلہ دیش کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔