وزیر اعظم کا تل ابیب پہنچنے پر اسرائیل کے وزیر اعظم نے استقبال کیا

تاثیر 25 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچے۔ تل ابیب کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر اسرائیل کے وزیر اعظم عزت مآب  بینجمن نیتن یاہو اور ان کی شریک حیات محترمہ سارہ نیتن یاہو نے ان کا رسمی استقبال کیا۔

آمد کی تقریب کے بعد دونوں وزرائے اعظم نےہوٹل میں مختصر ملاقات کی۔ وزیر اعظم کا بھارتیہ کمیونٹی کے ارکان اور تارکین وطن یہودیوں کے نمائندوں نے پرتپاک اور پرجوش استقبال کیا۔ اس استقبالیہ میں بھارتیہور اسرائیلی فنکاروں کی جانب سے شاندار ثقافتی پرفارمنس پیش کی گئی، جو دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کی علامت ہے۔