تاثیر 20 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
مدینہ،20فروری:سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے آج مسجد نبوی کی زیارت کی اور ریاض الجنہ (الروضہ الشریفہ) میں نماز ادا کی۔مسجد نبوی پہنچنے پر ولی عہد کا استقبال مسجد حرام اور مسجد نبوی کے مذہبی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور مسجد نبوی کے ائمہ و خطباء نے کیا۔

