غیر امدادی اساتذہ کا احتجاج

غیر امدادی اساتذہ کا احتجاج
سیاہ بیج لگا کر وظیفہ کے بجائے مستقل تنخواہ کا مطالبہ
سیتامڑھی (مظفر عالم)
ضلع کے سونبرسا بلاک کے منّی لال کرپوری مہاودیہالیہ، بھوتہی میں خدمات انجام دینے والے غیر امدادی اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین نے طے شدہ پروگرام کے تحت سیاہ بیج لگا کر ریاستی حکومت کے خلاف پُرامن احتجاج کیا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ امدادی نظام کو ختم کر کے باقاعدہ تنخواہ (ویتنمان) نافذ کی جائے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ برسوں سے وہ امداد کی بنیاد پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے معاشی عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں مستقل تنخواہ کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ ان کی معاشی حالت بہتر ہو سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بیلسنڈ کے دورے پر آئے بہار کے وزیر اعلیٰ  سے پروفیسر اجے کمار پٹیل نے امداد کے بجائے مستقل تنخواہ دینے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر وزیر اعلیٰ نے معاملے کو نوٹس میں لینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر اشوک کمار، پروفیسر رمیش پرساد، پروفیسر ارون کمار، پروفیسر گوہر صدیقی، پروفیسر اجے کمار پٹیل، پروفیسر ندھی کماری، پروفیسر آرتی کماری سمیت لالبابو مہتو، شنبھو مہتو، منوج مانجھی، نگینہ مہتو، رام چندر مہتو اور دیگر ملازمین موجود تھے۔ احتجاج کرنے والے اساتذہ نے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات پر مثبت فیصلہ نہیں لیا جاتا، ان کی تحریک جاری رہے گی۔