پڈوچیری میں 5,396 کروڑ روپے کا عبوری بجٹ پیش

تاثیر 12 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پڈوچیری، 12 فروری :پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ این رنگاسامی نے جمعرات کو اسمبلی میں مالی سال 2026-2027 کا عبوری بجٹ پیش کیا۔مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں جلد ہی سمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، اس لئے ابھی مکمل بجٹ پیش نہیں کیا گیا۔ اس کے بجائے حکومتی اخراجات کا عبوری بجٹ پیش کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے آج صبح پڈوچیری اسمبلی کی میٹنگ ہوئی۔ اسمبلی میں مالیاتی ذمہ داری دیکھ رہے وزیر اعلی رنگاسامی نے اپریل، مئی، جون، جولائی اور اگست کے لیے 5,396 کروڑ روپے کا عبوری بجٹ پیش کیا۔