تاثیر 12 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 12 فروری : مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل نے لوک سبھا میں بجٹ پربحث کے دوران اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے بھارت امریکہ تجارتی معاہدے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں غلط معلومات دی ہیں اور انہیں اس کے لئے ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔
گوئل نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہندوستان امریکہ تجارتی معاہدہ کسانوں اور ہندوستانی مفادات کا مکمل تحفظ کرتا ہے۔ تقریباً 90-95 فیصد کسانوں کی پیداوار، جیسے ڈیری، پولٹری، چاول، گندم، سویابین، مکئی، کیلے، اسٹرابیری، چیری، نارنگی، سبزیاں، ایتھنول، تمباکو، گوشت، دالیں، جوار، باجرا، اورراگی، معاہدے سے باہر ہیں۔ صرف وہی پراڈکٹس جو ہندوستان کو درکار ہیں اور جو ہندوستانی کسانوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے امریکہ کے لیے کھولے گئے ہیں۔

