تاثیر 10 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،10 فروری:معروف کامیڈی اداکار راجپال یادیو اس وقت چیک باؤنس کیس میں قانونی پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔ 5 فروری کو دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد، اداکار نے تہاڑ جیل میں خودسپردگی کی تھی۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ جیل جانے سے قبل انہوں نے جو جذباتی بیان دیا،وہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
راجپال یادو جیل حکام کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے
رپورٹس کے مطابق، خودسپردگی سے قبل راجپال یادو کی ذہنی حالت انتہائی متزلزل تھی۔ انہوں نے جیل حکام سے کہا، ’’ کیا کروں؟ میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔ اور کوئی دوسرا حل نظر نہیں آتا… سر، ہم سب یہاں اکیلے ہیں، کوئی دوست نہیں ہے۔ مجھے اس بحران سے خود نمٹنا ہے۔‘‘ اداکار کی آنکھوں میں آنسو اور ہچکیاں واضح طور پر دکھائی دے رہی تھیں، جس سے اندازہ ہوتا تھا کہ وہ اپنی صورتحال سے بہت پریشان ہیں۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگ اس مشکل وقت میں ان کی مدد نہ کرنے پر بالی ووڈ ستاروں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔
چیک باؤنس معاملہ کیا ہے؟

