تاثیر 5 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
یاض ،05فروری (ہ س )۔سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کی شام ریاض کے قصر الیمامہ میں واقع دیوان شاہی میں جرمنی کے چانسلر فریڈرک میرٹز کا استقبال کیا۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جرمن چانسلر کے درمیان با ضابطہ مذاکرات کا دور ہوا۔
اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں، تعاون کے شعبوں اور مختلف شعبہ جات میں انھیں مزید فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

