تاثیر 27 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ریاض،27فروری: سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹامر کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔بات چیت میں دونوں شخصیات نے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے شعبوں کے ساتھ ساتھ انھیں فروغ دینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ٹیلیفونک رابطے میں سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیر اعظم کے بیچ مشترکہ دل چسپی کے کئی امور بھی زیر بحث آئے۔ہندوستھان سماچار

