ہولی ویژن انٹر نیشل اسکول میںسائنس نمائش اور ڈرائنگ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا

تاثیر 21 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ سیٹی21 فروری ( ذوالقرنین) ہولی ویژن انٹرنیشنل پٹنہ سٹی میں منعقدہ سائنس نمائش اور ڈرائنگ مقابلے کا افتتاح پٹنہ کی میئر محترمہ سیتا ساہو وارڈ 67 منا جیسوال وارڈ کونسلر ونود کمار گپتا وارڈ57 کی کونسلر گایتری گپتا سماجی کارکن چنو چندراونشی انیل شرما اور صحافی انیل کمار نے شمع روشن کر کے کیا۔
تمام مہمانوں کا اسکول کی اکیڈمک انچارج شمع پروین نے شال اور یادگاری نشانات سے استقبال کیا۔
سائنس نمائش میں بچوں نے صوتی اثرات، ریڈار، سونار،ا سمارٹ سٹی ، ٹریفک کنٹرول ماحولیاتی تحفظ ریڈار سسٹم اور پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے جیسے موضوعات پر حیرت انگیز اور منفرد پراجیکٹس پیش کیے بیسٹ پروجیکٹ میں پہلا مقام رضوان اور ہرش کی طرف سے پیش کردہ آلودگی کنٹرول کو دوسرا مقام ریتیکا (VI) کو اسمارٹ سٹی کے لیے تیسرا مقام ابھینو (واٹر سورس) کو ملا ایفیشینٹ کمیونیکیشن کیٹیگری میں سنجنا نے پہلاہمانش کو دوسرا اور کاویہ نے تیسرا مقام حاصل کیا بہترین اختراعی پروجیکٹ میں ابھیک آدرش کو پہلا مقام شریا نتیشا نے دوسرا رشو نے تیسرا مقام حاصل کیا۔
پینٹنگ مقابلے میں مناو نے پہلاکارتک نے دوسرا اور ادھرو نے تیسرا مقام حاصل کیا۔
پروگرام میں اشوک کمار نونیت کمار اوم سنگھ، رام سر ونے سنگھ پلوی رچنا، سلونی، رانی، روچی، مادھوری، نکھل، نشا فوزیہ نے فعال کردار ادا کیا،