بارات جارہی اسکارپیو درخت سے ٹکرائی ، تین کی موت

تاثیر 11 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مشرقی چمپارن، 11 فروری :ضلع کے گھوڑاسہن تھانہ علاقہ کے ڈھاکہ ڈھاکہ-گھوڑاسہن مین روڈ پر مہادیوا گاو?ں کے قریب منگل کی دیر رات ایک سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیاجب بارات میں شامل ہونے جارہی ایک اسکارپیو بے قابو ہوکر سڑک کنارے درخت سے ٹکراگئی۔ تصادم میں گاڑی کے پر خچے اڑ گئے اور تقریباً 20میٹر دوجا کر گری۔
اسکارپیو میں سوار تینوں افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں راج پور تھانہ علاقہ کے ونود پرساد (55)، اس کے چچا زاد بھائی انیل پرساد (35) اور نائب مکھیا گجیندر داس (40) شامل ہیں۔ یہ تینوں ایک ہی گاو?ں کے رہائشی تھے۔