تاثیر 1 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں,یکم فروری: محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے سکریٹری محمد اعجاز اسد نے ضلع ریاسی میں تاریخی کالی دھار مندر کے احاطے میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی کاموں کا موقع پر معائنہ کیا۔ یہ کام محکمہ دیہی ترقی (آر ڈی ڈی) کی جانب سے مندر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے انجام دیے جا رہے ہیں۔
دورے کے دوران سکریٹری نے موجودہ سہولیات کا جائزہ لیا اور یاتریوں و مقامی باشندوں کے لیے سہولیات میں بہتری کی ضروریات کا مشاہدہ کیا۔
درشن کرنے والوں کی بڑھتی تعداد اور طویل عرصے سے موجود بنیادی سہولیات کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد اعجاز اسد نے مندر میں ایک یاتری شیڈ اور تین کمیونٹی سینیٹری کمپلیکس (سی ایس سی) کی تعمیر کی منظوری دی۔
منظور شدہ کاموں کا مقصد بالخصوص یاترا کے مصروف ایام میں یاتریوں کو مناسب پناہ، صفائی ستھرائی اور عوامی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

