تاثیر 14 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 14 فروری: کولکاتا کے نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت افراتفری مچ گئی ،جب کولکاتا سے شیلانگ جانے والی انڈیگو کی پرواز میں بم کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے ہفتے کی صبح جاری ہونے والے ایک باضابطہ بیان میں کہا گیا کہ طیارے کے بیت الخلا کے اندر سے ہاتھ سے لکھی ہوئی پرچی برآمد ہوئی ، جس میں بم کی موجودگی کا اشارہ دیا گیا تھا۔
یہ پرچی جہاز کے عملے کے ایک رکن کونظر آئی۔ مشتبہ پیغام ملنے پر عملے نے فوری طور پر متعلقہ سیکورٹی اداروں اور ایئرپورٹ حکام کو مطلع کیا۔ اطلاع ملنے پر ایئرپورٹ پر ایمرجنسی سیکورٹی پروٹوکول کو فعال کردیا گیا۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر، طیارے کو فوری طور پر مین ٹرمینل ایریا سے ہٹا دیا گیا اور مخصوص و محفوظ پارکنگ مقام پر لے جایا گیا۔ تمام ضروری احتیاطیں بعد میں معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے تحت اٹھائی گئیں تاکہ طیارے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈز اور سیکورٹی اداروں نے طیارے کی مکمل تلاش شروع کردی۔

