شنکراچاریہ کا کام مذہب کی تبلیغکرنا ہے، حکومت سے لڑنا نہیں: اوم پرکاش راج بھر

تاثیر 28 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سلطان پور، 28 فروری : اتر پردیش کے سلطان پور ضلع میں کابینہ کے وزیر او پی راج بھر نے کہا کہ شنکراچاریہ کا کام مذہب کی تبلیغ کرنا اور لوگوں کو اس مذہب سے جوڑنا ہے۔ اگر سنت اور مہاتما وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے خلاف بول رہے ہیں تو وہ اپنے دائرہ کار سے ہٹ کر بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شنکراچاریہ کو حکومت کے خلاف بیان دینے سے گریز کرنا چاہئے۔ حکومت نے ان کا کیا نقصان کر دیا ہے؟ اگر آپ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیں گے تو قانون اپنا کام کرے گا۔
وہ ہفتہ کو رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ضلع پہنچے تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے شنکراچاریہ تنازعہ پر بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شنکراچاریہ کا کام نہیں ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ سے لڑیں ،یا ان کے خلاف بے بنیاد بیان دیں یا پھر وزیر اعظم کے خلاف بے بنیاد بیان دیں۔