بسک فارم کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں سوربھ گنگولی کی شرکت

تاثیر 17 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 17/ فروری (تاثیر بیورو) معروف بسکٹ اور بیکری برانڈ بسک فارم نے اپنے صارفین کے لیے “فیسٹیو فیسٹا” مہم کے تحت ایک خصوصی تقریب “کیک اینڈ کافی ود سوربھ گنگولی” کا اہتمام کیا، جس میں مہم کے 160 منتخب اور ممتاز صارفین کو مدعو کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد وفادار صارفین کو خراج تحسین پیش کرنا اور برانڈ و صارفین کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
تقریب میں ایس اے جے فوڈ پروڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی قیادت، ایگزیکٹو چیئرمین ارپن پال اور منیجنگ ڈائریکٹر وجے سنگھ بھی موجود تھے، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر سابق بھارتی کپتان سوربھ گنگولی نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تہوار باہمی محبت اور اشتراک کا پیغام دیتے ہیں اور بسک فارم ہمیشہ اعتماد اور معیار کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
کمپنی نے اس موقع پر اپنے “فیسٹیو کیکس” رینج کو بھی اجاگر کیا، جس میں انگلش ڈنڈی کیک، ایکزوٹک ڈرائی فروٹ کیک، فریش پلم کیک اور دیگر اقسام شامل ہیں، جو سال بھر مختلف تہواروں اور خاندانی تقریبات کے لیے دستیاب رہیں گی۔ تقریب کے ذریعے بسک فارم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ معیاری مصنوعات کے ساتھ ساتھ صارفین کے ساتھ جذباتی اور دیرپا تعلق کو بھی فروغ دیتا رہے گا۔