جنوبی افریقی وکٹ کیپر نے دھونی کا ریکارڈ توڑا

تاثیر 15 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،15فروری :جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں تاریخ رقم کردی ہے۔33 سالہ کوئنٹن ڈی کوک نے 2014ء سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ کھیل رہے ہیں، انہوں نے اب تک 30 میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے اور وکٹ کے پیچھے 33 شکار کیے ہیں۔
یہ کارنامہ ڈی کوک کی مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ میں مہارت اور مستقل مزاجی کا اظہار ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ عالمی سطح کے بہترین وکٹ کیپر ہیں۔انہوں نے وکٹ کے پیچھے 26 کیچ پکڑے اور 7 بیٹر کو اسٹمپ آؤٹ کیا ہے۔
یہ اعزاز آج سے پہلے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے نام تھا، جنہوں نے وکٹ کے پیچھے 32 شکار کیے تھے، جن میں 21 کیچ اور 11 اسٹمپ آؤٹ شامل ہیں۔