عالمی یومِ سرطان پر سروج گپتا کینسر سینٹر میں خصوصی تقریب

تاثیر 4 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 04/ فروری (تاثیر بیورو) عالمی یومِ سرطان 4 فروری کو دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سروج گپتا کینسر سینٹر اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ٹھاکر پُوکور میں دوپہر 1:30 بجے آڈیٹوریم میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ڈاکٹروں اسپتال عملہ اور میڈیا سمیت مختلف ادارہ جاتی نمائندوں نے شرکت کی۔
اس سال عالمی یومِ سرطان کا موضوع “United by Unique” ہے، جو مریضوں کو علاج کے مرکز میں رکھتے ہوئے مساوی اور انسان دوست کینسر نگہداشت پر زور دیتا ہے۔
1973 میں ڈاکٹر سروج گپتا کے قائم کردہ اس فلاحی ادارے نے 25 بستروں کے مرکز سے ترقی کرتے ہوئے 311 بستروں پر مشتمل ایک جامع کینسر اسپتال کی شکل اختیار کرلی ہے، جہاں کمزور اور نادار طبقات کو ترجیحی بنیادوں پر علاج فراہم کیا جاتا ہے۔ 20 فیصد بستروں پر مفت علاج کی سہولت دستیاب ہے۔