اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا ’چکرا‘ سینٹر آف ایکسیلنس لانچ، ابھرتے شعبوں کو ذمہ دارانہ مالی تعاون

تاثیر 3 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا/نئی دہلی، 03/ فروری (تاثیر بیورو) ملک کے سب سے بڑے سرکاری بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے بھارت کی طویل مدتی معاشی ترقی کو تقویت دینے کے مقصد سے ’چکرا‘ کے نام سے سینٹر آف ایکسیلنس کا آغاز کیا ہے۔ یہ مرکز قابلِ تجدید توانائی، الیکٹرک وہیکلز، گرین ہائیڈروجن، سیمی کنڈکٹر، ڈیٹا سینٹر اور اسمارٹ انفراسٹرکچر جیسے اہم ابھرتے شعبوں کے لیے ذمہ دارانہ اور پائیدار مالی معاونت کو فروغ دے گا۔
اس مرکز کا افتتاح محکمۂ مالی خدمات کے سکریٹری ایم ناگراجو نے ایس بی آئی کے چیئرمین چلّا شری نواساولو سیٹّی کی موجودگی میں کیا۔ ناگراجو نے اس اقدام کو ’وکست بھارت 2047‘ کے ہدف کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
ایس بی آئی کے مطابق، ’چکرا‘ علم پر مبنی تحقیق، شعبہ جاتی رپورٹس اور پالیسی مکالمے کے ذریعے سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو بہتر فیصلوں میں مدد فراہم کرے گا، جبکہ 2030 تک متوقع ایک لاکھ کروڑ روپے سے زائد سرمایہ کاری کو مؤثر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔