تاثیر 19 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بہار شریف ،19 فروری(محمد دانش)عوامی خدمات میں مصروف راہنے والا ریاست کا معروف سماجی ادارہ صغریٰ وقف اسٹیٹ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان شریف کے مبارک موقع پر ضرورت مند روزہ داروں کے درمیان افطار کٹ تقسیم کیا ۔اس تعلق سے صغریٰ وقف اسٹیٹ کے متولی مختارالحق اور نائب متولی چھوٹن بہاری نے مشترکہ طور پر بتایا کہ شہر کے بیشتر محلہ کے مساجد اور ضرورت مند ،بی سہارا روزہ داروں کے لئے 250 افطار کٹ آج روانہ کیا گیا ہے ۔یہ سلسلہ پورے ایک مہینہ تک جاری رہے گا ۔انہون نے بتایا کہ بی بی صغریٰ مرحومہ کے وصیت کے مطابق تمام کام بخوبی انظام دیا جا رہاہے ۔انہوں نےکہا کہ رمضان میں سبھی بالغ مرد اور خواتین حضرات روزہ رکھتے ہے ۔اس مہینہ میں روزہ داروں کے افطار کرانے والے شخض کوبھی روزہ دار کے برابر شباب حاسل ہوتا ہے ۔

